ہوم Breaking News بال کیوں کٹوائے؟ امریکی شہری نے گرل فرینڈ کو قتل کردیا

بال کیوں کٹوائے؟ امریکی شہری نے گرل فرینڈ کو قتل کردیا

0


امریکا میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو بال کٹوانے پر چاقو کا وار کرکے قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست پنسلوینیا میں 49 سالہ شخص کو پولیس نے اپنی 50 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم بینجمن اسکی ماں مارٹنیز سلوا سے بال کٹوانے پر ناراض تھا، بینجمن نے ان کی والدہ کو اس سے پہلے بھی بال کٹوانے پر قتل کی دھمکی دی تھی جس کے بعد وہ بینجمن سے چھپ کر بیٹی کے گھر رہ رہی تھی۔

مقتولہ کی بیٹی کے مطابق قتل کی رات مارٹنیز نے اپنے بھائی کے گھر جاکر ایک دوست کے ذریعے بینجمن کو پیغام بھیجنا چاہا تھا کہ ان کا بینجنمن سے اب کوئی رشتہ نہیں لیکن عین اسی وقت مارٹنیز کو تلاش کرتا بینجمن ان کے بھائی کے گھر پہنچ گیا۔

بینجمن نے مارٹیز کے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اسی دوران اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش میں مارٹنیز چاقو کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی جبکہ اسکا بھائی زخمی ہوگیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version