ہوم Breaking News بال گرنے سے پریشان ہیں تویہ آسان نسخہ آزمائیں؟

بال گرنے سے پریشان ہیں تویہ آسان نسخہ آزمائیں؟

0


بالوں کا گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہر سیزن میں ہی وبال جان بنا رہتا ہے پھر چاہے گرمی ہو، مون سون ہو یا پھر سردیاں۔۔ ان کے جھڑنے کا سلسلہ چلتاہی رہتا ہے۔ مگر اصل مسئلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب نئے بال آنا بند ہوجاتے ہیں یا کم ہوجاتے ہیں بلکل۔

ایسے میں آپ کو سب سے پہلے اپنی صحت کا جائزہ لینا چاہیئے کیونکہ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند بالوں کی نشونما کرتا ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ کو ہیئرفال سے بچانے اور دوبارہ بال اگانے والا ایک بہترین پاؤدر بنانا سیکھا رہے ہیں۔

نئے بال اگانے اور ہیئرفال روکنے والی پَھکّی:
۔ سونف 2 چمچ

۔ السی کے بیج 2 چمچ

۔ اجوائن 1 چمچ

۔ سفید تل 2 چمچ

۔ ہالون کے بیج 2 چمچ

۔ کدو کے بیج 2 چمچ

ان تمام بیجوں کو 5 منٹ تک ہلکی آنچ پر روسٹ کرلیں اور اس کے بعد پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اسے ایک کانچ کی برنی میں ٹائٹ ڈھکن لگا کر رکھیں۔

استعمال کا طریقہ:
صبح ناشتے کے بعد 1 چائے کا چمچ اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ پھانک لیں، اس عمل کو 3 مہینے تک لازمی استعمال کریں۔ ایک ہفتے میں ہی بالوں میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

فائدہ:
اس پَھکّی کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف آپ کے بالوں کی نشونما ہوگی بلکہ نئے بال بھی تیزی سے آنا شروع ہونگے۔ اس کے علاوہ یہ پھکی خواتین کے اندونی مسائل کے حل کے لیئے بھی بہت فائدہ مند ہے جیسے کہ پیریڈز (ماہواری) میں بے قاعدگی اور پی سی اوسز وغیرہ۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version