ہوم Breaking News برانڈ ہونڈا سِوِک میں بڑی اپ گریڈ کیا ہوئی ہے؟

برانڈ ہونڈا سِوِک میں بڑی اپ گریڈ کیا ہوئی ہے؟

0


ہونڈا اٹلس کارز نے اپنے معروف برانڈ ہونڈا سِوِک میں بڑی اپ گریڈ شامل کردی گئی ہے۔ اب ڈرائیونگ کے دوران سیل فون کو وائس لیس چارجنگ کی سہولت سے مزین کیا جاسکے گا۔

کمپنی نے نئی اپ گریڈیشنز کے لیے قیمت میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا۔ اس حوالے سے تفصیلات بہت جلد منظرِعام پر آنے کی توقع ہے۔

2022 میں پاکستان میں ہونڈا سِوک کی الیونتھ جنریشن کے تحت تین ویرینٹ لانچ کیے گئے تھے۔ بیس ماڈل 50 لاکھ 99 ہزار روپے کا، اوریئل 53 لاکھ 99 ہزار روپے کا جبکہ فلیگ شپ آر ایس ویریئنٹ 61 لاکھ 49 ہزار روپے کا تھا۔

ٹیکسز میں اضافے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر اور معیشتی ابتری کے باعث قیمتیں اب تقریباً دُگنی ہوکی ہیں۔ قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث یہ تیس سال میں سوک کا سب سے کم فروخت ہونے والا ویریئنٹ ہے۔

مارچ تا دسمبر 2022 میں سوک کے 5693 یونٹ فروخت ہوئے تھے جبکہ 2023 میں صرف 1967 یونٹ فروخت ہوئے۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version