ہوم Breaking News بری خبر سن کر بابر اعظم مایوس

بری خبر سن کر بابر اعظم مایوس

0


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔

اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سات درجے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے، رضوان اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے یکساں پوائنٹس ہیں اور یہ دونوں دسویں اور گیارہویں نمبرپر موجود ہیں۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل 14 ویں سے 13 ویں نمبر آگئے ہیں۔

بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، نیوزی لینڈ کے ہی ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version