ہوم Breaking News بشریٰ انصاری کا ناقدین کو کرارا جواب

بشریٰ انصاری کا ناقدین کو کرارا جواب

0


سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے شوہر اقبال حسین کے ہمراہ ولاگ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

اداکارہ نے یوٹیوب پر شوہر کے ہمراہ کینیڈا سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ وہ ہر وقت شوہر کے ہمراہ نہیں رہ سکتیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کے شوہر بھی دکھائی دیتے ہیں جو تنقید کرنے والوں کو کہتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ گزارے گئے لمحات کو ہر وقت ویڈیو پر نہیں دکھا سکتے۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ لوگ ان کی ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ اگر انہیں اکیلا ہی رہنا تھا تو پھر انہوں نے شادی کیوں کی؟ اس پر ان کے شوہر جواب دیتے ہیں کہ وہ ہر وقت کیمرے کے سامنے نہیں آ سکتے۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری مزید کہتی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو تنگ نہیں کرتے، اس لیے ان کی شادی اچھی چل رہی ہے۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ ان کا یہی طریقہ ہے اور اگر وہ ایک دوسرے کے سر پر چڑھ گئے تو وہ ایک دوسرے سے تنگ آ جائیں گے۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ جتنا اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے وہ بہت اچھا ہے، اس پر وہ خدا کے شکر گزار ہیں۔

بشریٰ انصاری کی مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شوہر کے ہمراہ ان کی خوشی کی دعائیں کیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version