ہوم Breaking News بشریٰ بی بی کی صحافیوں سے جذباتی گفتگو، عمران خان روکتے رہے

بشریٰ بی بی کی صحافیوں سے جذباتی گفتگو، عمران خان روکتے رہے

0


اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے جذباتی گفتگو کی ہے جب کہ ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم عمران خان انہیں روکتے رہے۔ ایک موقع پر عمران خان انہیں بازو سے پکڑ کر پیچھے لے گئے۔

بشری بی بی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ پیشی آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کر شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی، لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، وہ عوام کی آواز اور ملک اور قوم کی خاطر جیل میں ہیں، تاہم بشریٰ بی بی کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں منگل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت تھی جسے القادر ٹرسٹ کیس میں بھی کہا جاتا ہے۔

صحافیوں کے مطابق اس موقع پر عمران خان بشری بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے اور ان کا بازو پکڑ کر پیچھے لے گئے۔ عمران خان کی جانب سے روکے جانے پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں بے ضمیر لوگوں سے نہیں با ضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں۔

بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان کے خمیر میں بدلہ لینا شامل نہیں، یہ کچھ بھی کر لیں عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے، چیزوں کو بہتری کی جانب جانا چاہیے تھا لیکن نہیں جا رہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتے تو بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزر رہے ہوتے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ناصر عباس بھی عمران خان سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version