ہوم Breaking News بلوچستان: انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری

بلوچستان: انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری

0


8 فوروری 2024 کو ملک بھر میں ہونے عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کے خلاف بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کا احتجاج جاری ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھرنا چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر مبنی 4 جماعتی اتحاد کی کال پر کل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیے جائیں گے جب کہ ہفتہ کو کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ ڈیرہ غاذی خان، کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ چمن قومی شاہراہ بھی بند ہے، قومی شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اشیائے خردونوش کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version