ہوم Breaking News بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے امریکا میں وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے امریکا میں وارنٹ گرفتاری جاری

0


بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے پر رشوت اور دھوکا دہی کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت گوتم اڈانی پر رشوت دینے اور دھوکا دہی کے کیس میں امریکا کی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گوتم اڈانی اور ان کے بھیتیجے پر سولر پلانٹ پروجیکٹ میں 26 کروڑ ڈالر کے فراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں بھارتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہی اور وارنٹ امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنےکا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوتم اڈانی اس وقت بھارت میں ہیں اور ان پر امریکا لاکر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گوتم اڈانی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھی قریب سمجھا جاتا ہے۔

عالمی جریدے فوربز کے مطابق گوتم اڈانی کا شمار دنیا کے 20 امیر ترین افراد کی فہرست میں ہوتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 57.6 ارب ڈالر ہے جب کہ آج کے دن گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت میں 12 ارب ڈالر (17.45 فیصد) کی کمی ہوئی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version