ہوم Breaking News بھارتی بچے کی اردو غزل صارفین کی توجّہ کا مرکز

بھارتی بچے کی اردو غزل صارفین کی توجّہ کا مرکز

0


بھارت کے ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میڈم نورجہاں کی گائی غزل ’’نیتِ شوق‘‘ گا رہا ہے

۔کم سن گلوکار نشانت گپتا کی مہارت سے گائی ہوئی غزل ’’نیت شوق بھر نہ جائے کہیں‘‘ کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کردیا ہے۔

شانت گپتا، ایک نوآموز باصلاحیت گلوکار ہیں جو اپنے والد کے ذریعے انسٹاگرام پر اکثر شیئر کی جانے والی پرفارمنس میں اپنی سریلی آواز کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس خاص ویڈیو میں نشانت گپتا ناصر کاظمی کی لکھی گئی مشہور غزل ’’نیت شوق‘‘ گا رہے ہیں، جسے پاکستان میں میڈم نورجہاں اور بھارت میں آشا بھوسلے نے گایا ہے۔ نشانت نے غزل گاتے ہوئے ہارمونیم بھی بجایا۔

نشانت نے اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’نیتِ شوق، اتنی درخواستوں کے بعد۔ اصل میں نورجہاں جی اور آشا جی نے کیا شاہکار گایا ہے۔ مجھ میں اتنی ہمت تو نہیں کہ ایسی شاہکار کوشش کروں لیکن اس میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے، اس لیے میں نے یہ غزل گانے کی کوشش کی ہے۔ براہ کرم میری غلطیوں کے لیے پیشگی معاف کردیں‘‘۔

نشانت کی گائی ہوئی غزل کی وائرل ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین خوب سراہ رہے ہیں، اور کمنٹس سیکشن میں بے پناہ پذیرائی اور ستائش بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

 

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version