ہوم Breaking News بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

0


بھارتی فضائیہ کا مگ 29 جنگی طیارہ آگرہ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ  محفوظ رہا، ایک سال کے دوران طیارہ حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 جنگی طیارہ آج آگرہ کے قریب تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، پائلٹ نے طیارے کو زمین پر کسی بڑے نقصان سے بچاتے ہوئے خود کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجہ جاننے کےلیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 29 طیارہ راجستھان کے ضلع باڑ میر کے قریب معمول کی تربیتی مشق کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا تھا۔

اسی طرح 4 جون کو سخوئی 30 ایم کے آئی طیارہ مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں شراسا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں بھی دونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

بھارتی فضائیہ ان حادثات کے اسباب جاننے کےلیے تحقیقات کر رہی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version