اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے ، دماغ جیسی شکل کا دکھنے والا اخروٹ اپنے اندر بے شمار فوائد چھپائے ہوئے ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے بھیگے ہوئے اخروٹ کا استعمال زیادہ مفید ہے؟
ماہرین کے مطابق صبح ناشتے میں بھیگے ہوئے اخروٹ کا استعمال جسم میں حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔
نظام ہاضمہ کیلئے بہترین
رات بھر بھیگے اخروٹ یا کوئی اور خشک میوہ جات اپنے فوائد دگنے کر لیتا ہے کیونکہ رات بھر بھیگے رہنے سے اخروٹ میں موجود انزائمز فعال ہوجاتے ہیں جو نظام ہاضمہ کیلئے بہترین قرار دیے جاتے ہیں۔
غذائی اجزا میں اضافہ
گری دار میوے اور بیج بھگونے سے ان کے غذائی اجزا میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے میوے نرم ہونے کی وجہ سے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں اور جسم پرتیزی سے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
توانائی کو بڑھائے
میوہ اور بیجوں میں فیٹس، پروٹین اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم کو دن بھر توانائی فراہم کرتے ہیں تاہم بھیگا ہوا اخروٹ کھانے سے زیادہ جلدی توانائی ملتی ہے کیونکہ ایسے میوے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں۔
جسم سے خشکی کم کرے
رات بھر بھیگے رہنے سے اخروٹ پانی جذب کرلیتا ہے ایسے میوے کا استعمال آپ کے جسم میں پانی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین کے مطابق پانی کی سطح جسم میں برابر ہونے سے جسم کے تمام اعضا بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔