ہوم Breaking News بیٹی کی کامیابی پر ادکارہ عائزہ خان خوشی سے نہال

بیٹی کی کامیابی پر ادکارہ عائزہ خان خوشی سے نہال

0


پاکستان کی خوبرو، معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں خوشی سے نہال نظر آ رہی ہیں۔

عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی بیٹی حورین اپنے اسکول کے اسپورٹس ڈے پر گولڈ میڈل پہن رہی ہے۔

زندگی کا ہر کردار، چاہئے والدہ کا ہو یا اہلیہ کا، کو خوبصورتی و کامیابی سے نبھانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’گولڈ میڈل جیتنے کا جشن منا رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کی اہلیہ ہیں۔ ان کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔ اس خوبصورت جوڑے کے 2 بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version