ہوم Breaking News تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے گی:...

تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے گی: وفاقی وزیر اطلاعات

0


وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے دستاویزی ریکارڈ طلب کیا جائے گا، آج کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اس حوالے سے بات کریں گےکہ اب وزارتوں سے باقاعدہ جواب لیا جائے گا، کاکردگی اور اہداف کے بارے میں پوچھ جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ اپنے کارکن کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارتوں سے دستاویزی ریکارڈ طلب کیا جائے گا، آج کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم اس حوالے سے بات کریں گے کہ اب وزارتوں سے باقاعدہ جواب لیا جائے گا، کاکردگی اور اہداف کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے مشکلات زیادہ ہیں، بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور کی وجہ سے معاشی مشکلات آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا ہے، ان شا اللہ جون تک مہنگائی میں 3 فیصد کمی آجائے گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version