ہوم Breaking News تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

0


آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے جمعہ (کل) کو اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ڈی چوک میں احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جنرل سیکریٹری نجی اسکولز ایسوسی ایشن وحید خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور آج بھی طلبہ کو کینٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔

دوسری جانب قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آٰباد نے بھی راستوں کی بندش کے باعث کل تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version