ہوم Breaking News تہجد پڑھنے سے زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ ریشم نے بتا...

تہجد پڑھنے سے زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ ریشم نے بتا دیا

0


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے تہجد کی نماز پڑھنے سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی ہے۔

ریشم نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی میں آنے والی رکاوٹوں اور تکلیفوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے والدین کو بہت چھوٹی عمر میں ہی کھو دیا تھا، میرے والد میری پیدائش سے پہلے انتقال کر گئے تھے اور میری ماں کا انتقال اس وقت ہوا جب میں7 سال کی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنا کیریئر بنانے کے لیے بہت جدوجہد کی اور اپنے قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے دھوکے بھی کھائے۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے 15 ماہ پہلے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی اور وہ باتیں اور اپنے دکھ درد جن کے بارے میں پہلے اپنے قریبی لوگوں کو بتایا کرتی تھی اب میں وہ سب اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے بیان کرتی ہوں کیونکہ اب میں نے اپنے قریبی لوگوں کو کھو دیا ہے۔

ریشم نے بتایا کہ تہجد کی نماز میں اللّٰہ تعالیٰ سے بات کرنے سے مجھے بہت مدد ہوئی ہے اور زندگی میں وہ سکون ملا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے فرض نماز تو ہمیشہ پڑھی ہے لیکن تہجد کی نماز میرے سامنے زندگی کا ایک نیا مطلب لے کر آئی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version