ہوم Breaking News جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

0


جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، لاء افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کے بعد منصور علی شاہ سینئرترین جج ہیں تاہم وہ بھی بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، لہٰذا جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version