ہوم Breaking News جلد کو تروتازہ رکھنے والا سیرم گھر میں کیسے تیار کریں؟

جلد کو تروتازہ رکھنے والا سیرم گھر میں کیسے تیار کریں؟

0


خواتین اپنی جلد کے نکھار اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مختلف اور مہنگے سیرم کا استعمال کرتی ہیں جو جیب پر کافی بھاری پڑتے ہیں۔

لوگوں میں یہ خیال عام ہے کہ کمپنی کے تیار شدہ سیرم ہی قابل استعمال ہوتے ہیں اور ان کے نتائج بھی اچھے حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔

آگر آپ چاہتے ہیں کہ مہنگے سیرم خریدنے سے آپ کی جان چھوٹ جائے اور آپ کی جلد بھی شاداب رہے تو آپ گھر میں بھی فیس سیرم تیار کرسکتے ہیں۔

فیس سیرم بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایلو ویرا کے3 چمچ میں وٹامن ای کے 2 کیپسولز شامل کریں اب اس میں 2 چمچ عرق گلاب اور تھوڑی مقدار میں گلیسرین شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اس کے بعد اس مکسچر کو کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں اور روزانہ استعمال کریں۔

فائدے

یاد رہے کہ جلد اور بالوں کیلئے ایلو ویرا کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے ایلوویرا اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے اس کے ساتھ ہی اس میں موجود وٹامن ای جلد کی خشکی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے چہرہ بے رونق نہیں لگتا جبکہ عرق گلاب [ تو چہرے کو تروتازہ رکھنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version