جمائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقا میں سیاحت کے دوران پہاڑی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی لائنز ہیڈ نامی پہاڑی سے واپسی کے دوران جمائما گر گئیں۔ جس سے ان کے ٹخنے اور پاؤں پر زخم آئے۔ طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ نے تصاویر اور اسپتال لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ بیساکھیوں کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
جمائما اپنے2 بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ لندن میں رہائش پزیر ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سال نو کے موقع پر جنوبی افریقا میں تھیں۔