ہوم Breaking News جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ بڑی سیاسی تبدیلی...

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ بڑی سیاسی تبدیلی ہے: فیصل کریم کنڈی

0


پیپلزپارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے جمیعت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے ملاپ کو سیاسی تبدیلی قرار دہیتے ہوئے کہا ہے کہ سارے مزے لوٹنے کے بعد اب یاد آیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

نیوز کانفرنس کرنے والے پی پی رہنما نے کہا کہ کل اسلام آباد میں بڑی تبدیلی دیکھنے کوملی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا ملاپ ہواجوبڑی سیاسی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی اور پی ٹی آئی کاسیاسی اتحاد اچھی بات ہے، المیہ یہ ہےپی پی یان لیگ ایسا کرتی تو ٹی وی پرماضی کےبیانات چلتے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے حلقےسے ہارے ہیں اور بقول ان کے اُن کا مینیڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ کل مولانا نے جنرل فیض حمید اور باقی لوگوں کی بات کی لیکن عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت فیض حمید پشاورمیں سرکاری عہدے پر تھے، ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version