ہوم Breaking News حارث سہیل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان سامنے آگیا؟

حارث سہیل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان سامنے آگیا؟

0


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں ردعمل دیدیا۔

ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں ردعمل دیتے ہوئے انہیں “بے بنیاد” قرار دیا۔

حارث سہیل نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، میری پوری توجہ اس کھیل کو جاری رکھنے پر ہے جو مجھے پسند ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اس معاملے پر روز دیا کہ حارث سہیل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حارث سہیل نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستان کے لیے ایک اہم رکن رہے تاہم ناقص فارم کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

35 سالہ کرکٹر نے 16 ٹیسٹ میچز کی 27 اننگز میں 32.57 کی اوسط سے 847 رنز بنائے، جس میں دو سنچریاں، تین نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے آخری می 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

ون ڈے میں حارث نے 45 میچز کی 44 اننگز میں 44.84 کی اوسط سے 1,749 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں، جس میں انکا ٹاپ سکور 130 اور اسٹرائیک ریٹ 85.48 ہے، انہوں نے اپنا آخری ون ڈے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں کھیلا تھا۔

ٹی20 فارمیٹ حارث نے 14 میچز کی 13 اننگز میں 19.09 کی اوسط سے 210 رنز بنائے۔ جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ آخری میچ 2019 میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version