ہوم Breaking News حزب اللہ کا اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون طیاروں...

حزب اللہ کا اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ

0


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر رات گئے 320 راکٹ اور 100سےزائد دھماکا خیز ڈرون فائر کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک دشمن کے ٹھکانوں کی طرف لانچ کیے گئے کاتیوشا راکٹوں کی تعداد 320 سے زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق حزب اللہ نے گولان ہائٹس سمیت 11 اسرائیلی اڈوں اور بیرکوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے پہلے بھی کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے اندر بڑی تعداد میں ڈرونز کے ساتھ فضائی حملہ شروع کردیا ہے۔

لبنانی تحریک نے کہا کہ اس کا حملہ کمانڈر فواد شکر کے شہادت کے ابتدائی ردعمل میں کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ مکمل کامیابی کے ساتھ ختم ہو گیا، اس مرحلے میں اسرائیلی بیرکوں اور پوزیشنوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ اہداف پر حملہ کرنے والے ڈرونز کو اسرائیل کے اندر جانے میں آسانی ہو۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کی صبح جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہزاروں راکٹ لانچروں پر حملہ کردیا جن کا ہدف شمالی اور وسطی اسرائیل تھا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 100 آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے حزب اللہ کے ہزاروں راکٹ لانچر بیرل کو مار گرایا اور ان کو تباہ کر دیا جو جنوبی لبنان میں واقع تھے

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر لانچروں کا مقصد شمالی اسرائیل کی طرف تھا اور کچھ کا مقصد وسطی اسرائیل کو نشانہ بنانا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version