ہوم Breaking News حمائمہ ملک کو بھارتی اداکارہ کا لُک چُرانا مہنگا پڑ گیا

حمائمہ ملک کو بھارتی اداکارہ کا لُک چُرانا مہنگا پڑ گیا

0


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کو بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی سے اداکارہ سوناکشی سنہا کا لُک چُرانا مہنگا پڑ گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پیلٹ فارمز پر اداکارہ کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں حمائمہ ملک بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی کے مشہور گانے ’طلسمی باہیں‘ پر اداکارہ سوناکشی سنہا کے انداز میں جلوے بکھیرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

یوں تو اداکارہ نے یہ شوٹ نجی برانڈ کی تشہیر کے لیے کروایا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی کے کردار ’فریدان‘ کا انداز اپنایا ہوا ہے، اسی کردار کی طرح سگریٹ نوشی بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جسے اداکارہ سوناکشی سنہا نے نبھایا تھا۔

حمائمہ کو بھارتی اداکارہ کے روپ میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تعیش میں آگئے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سیکنڈ ہینڈ سوناکشی سہنا قرار دے دیا۔

صارفین کے مطابق اداکارہ کا اسٹائل انتہائی نامناسب ہے، صارفین انہیں ان کے لباس، انداز اور نخروں پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ اس کی کیا ضرورت تھی۔

بعض صارفین کے مطابق اداکارہ کی اب عمر ہو چکی ہے اور انہیں یہ انداز زیب نہیں دیتا جبکہ بعض کے مطابق ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایسا کرنا نامناسب ہے اور سگریٹ نوشی کی تشہیر کرنا صحت کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version