ہوم Breaking News حماد اظہر کے بعد مزید 2 پی ٹی آئی رہنما پارٹی عہدوں...

حماد اظہر کے بعد مزید 2 پی ٹی آئی رہنما پارٹی عہدوں سے مستعفی

0


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے بعد مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما چوہدری اصغر گجر نے تحریک انصاف لاہور کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا، جبکہ پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری حافظ ذیشان رشید بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

چوہدری اصغر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جدوجہد میں ساتھ دینے پر کارکنوں کا مشکور ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔

حماد اظہر نے کہا کہ اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یکطرفہ معلومات پہنچائی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ چوہدری اصغر کے مخالفین ان کے صدر نامزد ہونے کے ہفتے بعد سے ہی کان بھرنا شروع ہوگئے تھے، پارٹی قیادت بھی مجھ سے متفق ہے کہ ایسے فیصلے صرف اور صرف خان صاحب تک محدود رسائی کا نتیجہ ہیں، کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب تک اطلاع نہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پہلے بھی استعفیٰ اسی وجہ سے دیا تھا کہ بانی تک رسائی کے بغیر معاملات کسی کیلئے بھی چلانا ممکن نہیں، ایسی صورت میں مفاد پرست رابطے کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمہ داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version