ہوم Breaking News حکومتی سسٹم کب تک چلے گا؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی سے...

حکومتی سسٹم کب تک چلے گا؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی سے ہلچل

0


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سسٹم چلے گا مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔

سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی ٰکےپی نے بھڑکیں مارکر پی ٹی آئی کونقصان پہنچایا۔

پی پی رہنما کا موجودہ حکومت کے بارے میں کہنا تھا کہ حکومتی سسٹم چلے گا مگر چہرے تبدیل ہوں گے، شہبازشریف سمجھدارآدمی ہیں ،موجودہ حالات میں کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کےنمبرزپورے ہیں، آنے والے وقت میں پتا چل جائے گا۔

گذشتہ ماہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے 2 سے 3 ماہ اہم قرار دیتے ہوئے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن صوبائی حکومتیں قائم رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی سپورٹ جس دن ختم ہوگی اسی دن شہبازشریف مصیبت میں ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مستقبل نظر نہیں آرہا ، انٹرنیشنل قوتیں چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآئیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version