ہوم Breaking News حکومت نے کل عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت نے کل عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

0


سندھ حکومت نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے کل عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل 23 مارچ کو عام تعطیل ہوگی۔

کل نمازِ فجر کے بعد مملکت خداداد کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس حوالے سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version