ہوم Breaking News حکومت نے 40 چھٹیوں کا اعلان کیوں کردیا؟

حکومت نے 40 چھٹیوں کا اعلان کیوں کردیا؟

0


حکومت نے سال 2025ء کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیا، 5 فروری سے 25 دسمبر تک مجموعی طور پر 11 سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔

کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2025 کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیا، کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیر ڈے سے سرکاری تعطیلات کا آغاز ہوگا، دوسری عام تعطیل 23 مارچ (یوم پاکستان) پر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں عیدالفطر کی تعطیلات 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو رکھی گئی ہیں جو چاند نظر آنے سے مشروط ہیں جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور اور 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیلات ہونگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 7 سے 9 جون، یوم عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری چھٹی ہوگی، 14 اگست کو یوم آزادی منایا جائے گا جبکہ عید میلاد النبیﷺ پر 5 یا 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو اقبال ڈے اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی چھٹی ہوگی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version