ہوم Breaking News حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس شامل کرنے کا بڑا فیصلہ

حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس شامل کرنے کا بڑا فیصلہ

0


خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں لائف انشورنس بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مزید بیماریوں کے علاج کو بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔

اچھی شہرت کے حامل مزید اسپتالوں کو بھی صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا، انہوں نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت کارڈ کے تحت ریٹس کم ہونے پر دل کے مریضوں کے آپریشنز نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس بھی لیا۔

وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ حکام کو دل کے مریضوں کے آپریشنز صحت کارڈ کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، مریضوں پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version