ہوم Breaking News حکومت کا یکم اور 4 اپریل کو چھٹی کا اعلان

حکومت کا یکم اور 4 اپریل کو چھٹی کا اعلان

0


سندھ حکومت نے یکم اور 4 اپریل کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اپریل کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ’یوم حضرت علیؓ‘ کی مناسبت سے چھٹی ہوگی۔

حکومت سندھ نے قبل ازیں یکم اپریل بروز پیر کو ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے بھی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس روز حکومت سندھ کے ماتحت تمام سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بند رہیں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version