ہوم Breaking News خانہ کعبہ کی چابی کس خوش نصیب کے حوالے کی گئی؟ نام...

خانہ کعبہ کی چابی کس خوش نصیب کے حوالے کی گئی؟ نام سامنے آگیا

0


سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار کا اعلان کر دیا ہے۔

حرمین شریفین کے سرکاری ہینڈل کی جانب سے شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے نئے چیف اور کلید بردار ہیں۔

یہ اعلان 22 جون کو صحابی عثمان بن طلحہ کے 109 ویں جانشین اور خانہ کعبہ کے 109 ویں سرپرست شیخ صالح الشیبہ کے انتقال کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی اپنی تقرری پر کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی حکومت کے تحت اس ذمہ داری کو نبھانے میں کامیابی عطا فرمائے۔

خانہ کعبہ کی چابی خاندان کے سب سے بڑے شخص کے حوالے کرنے کا رواج ہے۔ ان کا پہلا کام یکم محرم الحرام کو خانہ کعبہ کا کسوہ یعنی غلاف کعبہ ان کے حوالے کرنا اور اس سے خانہ کعبہ کی دیواروں کو ڈھانپنا ہوتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version