اگر آپ آئی فون استعمال کر رہے ہیں یہ تو یہ خبر آپ کیلیے ہے۔ جس میں آگاہ کیا جا رہا ہے کہ کیسے ایک نیا سافٹ ویئر ’بگ‘ (bug) آپ کی ڈیوائس کو کریش کر سکتا ہے۔
ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق iOS میں ایک ایسا بگ سامنے آیا ہے جس میں صرف یہ 4 حروف (“”::) ٹائپ کرنے سے آپ کا موبائل فون ناکارہ ہو سکتا ہے۔
مذکورہ 4 حروف سیٹنگز ایپ کی سرچ بار میں ٹائپ کرنے پر اسپرنگ بورڈ کرش کر دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ اپنی ہوم اسکرین پر دائیں طرف سوائپ کرتے ہیں اور انہیں ایپ لائبریری سرچ بار میں ٹائپ کرتے ہیں تو بھی ڈیوائس متاثر ہوگی۔
بگ کو ٹرگر کرنے سے بھی اسپرنگ بورڈ کریش ہو جاتا ہے، اور پھر آپ کی لاک اسکرین پر دوبارہ لوڈ ہوتا ہے۔ ایک ٹیسٹ کے دوران بگ نے اسکرین کو ایک سیکنڈ کیلیے سیاہ بھی کیا۔
ریان سٹورٹز، جو آئی او ایس سکیورٹی سے متعلق زیادہ معلومات رکھتے ہیں، نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بگ سکیورٹی کیلیے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔
بگ سے متعلق ایپل کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کمپنی نے اپنے آئی فون صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔