ہوم Breaking News خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے: پلوشہ خان

خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے: پلوشہ خان

0


پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی تاریخ میں ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات شامل ہیں، عطاء تارڑ کا لب ولہجہ کسی مہذب شخص کا نہیں، وہ آج کل انڈیا کی مووی دیکھ رہے ہیں، شکست نظر آنے پر عطاء تارڑ ووٹرز کو دھمکیاں لگا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے جبکہ ووٹوں کی خرید و فروخت ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ن لیگ الیکشن کے دن جھگڑا کرے گی، یہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے دفاتر میں گھس جاتے ہیں اور لوگوں کو اغواء کرتے ہیں۔

پلوشہ خان نے کہا کہ عطاء تارڑ کا لہجہ اور بدتمیزی بتارہی ہے ان کو اپنی شکست نظر آرہی ہیں، ن لیگ کو ووٹوں کی خرید و فروخت کا اچھا تجربہ ہے، عطاء تارڑ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ان کی دھمکیاں برداشت کر لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ عطاء تارڑ کی پشت پر کھڑی ہو کر یہ سب کروا رہی ہے، ن لیگ سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے، ان کے ماضی میں ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات موجود ہیں، الیکشن کمیشن سے اپیل ہے وہ عطاء تارڑ کی دھمکیوں پر ایکشن لے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عطاء تارڑ اپنا غصہ غلط جگہ نکال رہے ہیں، ن لیگ کے اپنے لوگ گھروں میں جاکر کہتے ہیں عطاء تارڑ جعلی امیدوار ہے، ن نلیگ کو خوف ہے وہ عوامی غصب کا شکار ہونے جارہے ہیں، خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عطاء تارڑ اپنا غصہ ہم پر نہ نکالیں ان کی اپنی جماعت میں ان کی مخالفت جاری ہے، عطاء تارڑ جس کے خلاف پرچہ کرائیں گے ہم اس شخص کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عطاء تارڑ نہ بھولیں آصف زرداری نے ہی پی ڈی ایم بنا کر ن لیگ کو وینٹیلیٹر سے نکالا، نہ بلاول کہیں جارہے ہیں اور نہ بلاول بھٹو کے بڑے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version