ہوم Breaking News خوبصورتی اور صحت میں اضافے کے لئے بیکنگ سوڈا کے 5 طریقہ...

خوبصورتی اور صحت میں اضافے کے لئے بیکنگ سوڈا کے 5 طریقہ استعمال

0


بیکنگ سوڈا ہمارے کچن میں موجود ایک ایسی جادوئی چیز ہے جس کا استعمال کئی کاموں کے لئے کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے کچن کے کاموں کے علاوہ بھی کسی اور مقصد کے لئے استعمال کیا ہے؟

اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ کھانے پینے اور کچن کے کے کاموں کے علاوہ بھی آپ بیکنگ سوڈے کا استعمال کس طرح کر سکتے ہیں اور یہ آپ کون کون سے طریقوں سے آپ کے کام آسکتا ہے، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں اس کے حیرت انگیز کمالات اور استعمال۔

خوبصورتی اور صحت میں اضافے کے لئے بیکنگ سوڈا
• دانتوں کی صفائی
بیکنگ سوڈا آپ کے دانتوں کی صفائی کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ یہ دانتوں سے پلاگ نکالنے کا کام با آسانی کرتا ہے، اگر یہ پلاگ صاف نہ کیا جائے تو یہ تہہ کی طرح جم جاتا ہے جو کہ آپ کے دانتوں کی صحت کے لئے بےحد نقصان دہ ہے بیکنگ سوڈا چراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اس لئے دانتوں کی صفائی کے لئے اس کا استعمال بے حد فائدے مند ہے ساتھ ہی اگر ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں گھول کر اس سے کلیاں کر لی جائیں تو اس سے منہ کی بدبو بھی ختم ہوتی ہے۔

• جسم کی بدبو دور کرے
اگر آپ کے جسم سے بدبو آتی ہے کیونکہ آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو اس کے لئے آسان حل ہے کہ صبح سویرے بغلوں میں بیکنگ پاؤڈر چھڑک لیں تو نہ ہی بدبو آئے گی اور نہ ہی زیادہ پسینہ تو پھر آج سے ہی یہ شروع کر دیں۔

• سوتھنگ افیکٹ
کیا آپ کے ہاتھ یا پاؤں پر مچھر نے کاٹ لیا ہے؟ تو پھر ایک چٹکی بیکنگ سوڈے میں دو سے تین بوند پانی ملائیں اور اسے گاڑھا گاڑھا پیسٹ بنا کر اس جگہ لگا لیں جہاں مچھر نے کاٹا ہے، اس سے سوزش، جلن، تکلیف اور خارش میں فوری آرام آ جائے گا۔

• سورج کی تپتی شعاعوں کے اثرات کو کم کرے
آپ پکنک سے آئے ہیں اور یا پھر روزانہ باہر سورج کی تپتی شعاعوں میں نکلتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی جلد پر لال لال دھبے پڑ گئے ہیں اور جلد کی رنگت گہری ہو گئی ہے تو یہ جلد کے جھلس جانے کی نشانی ہے، ایسے میں ایک پیالہ لیں اس میں 4 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور ساتھ ہی پانی بھر کر اس میں کوئی سوتی کپڑا بھگو دیں، پھر اسے جھلسی ہوئی جلد پر لگا کر چھوڑ دیں اب اسے تھوڑا تھوڑا دبائیں اس سے سن برن ختم ہوگا جلد کو نمی ملے گی اور سورج کی تپتی شعاعوں کے اثرات کم ہوں گے۔

• فیشل اسکرب
بیکنگ سوڈا آپ کی خوبصورتی کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اس کے لئے آپ کا اس کا صحیح استعمال کرنا ہوگا، تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لیں اس میں اتنا پانی ملائیں کہ یہ ایک گاڑھے محلول کی شکل اختیار کر لے اب اسے چہرے پر لگائیں اور سرکولر موشن میں مساج کریں یہ ایک فیشل اسکرب کے طور پر کام کرے گا اور جلد کو نکھارے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version