ہوم Breaking News خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

0


خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا. بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دیدی. دستاویز کے مطابق عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں پانچ مشیر بھی ہوں گے.

خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن نےاعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ 15ارکان پر مشتمل ہے، کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان اور محمد عدنان قادری شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں پانچ مشیر بھی ہوں گے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم اور مشال اعظم شامل، محمد علی سیف اور زاہد شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سابق اسپیکرکےپی اسمبلی مشتاق غنی کوسینئروزیربنانے پرمشاورت کی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی نےباقی وزراء بنانے کا اختیارعلی امین گنڈاپور پرچھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی اور پھر سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے صوبے میں حکومت حاصل بنائی۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے کابینہ کیلئے نام فائنل کر دیئے تھے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version