ہوم Breaking News دورہ جنوبی افریقا کیلئے قومی ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑیوں کی...

دورہ جنوبی افریقا کیلئے قومی ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑیوں کی واپسی؟

0


دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی جبکہ فخر زمان کا نام بھی زیر غور ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال فارمیٹ میں جلد ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کیلئے امام الحق کا نام بھی سامنے آیا ہے تاہم صائم اور عبداللہ کی موجودگی میں فیصلہ میچ کو دیکھتے ہوئے کیا جاسکتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version