ہوم Breaking News دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، کون سے اہم کھلاڑی...

دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، کون سے اہم کھلاڑی شامل؟

0


انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

دورہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کی ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ ، جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے۔

کراچی کے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے پاک انگلینڈ سیریز کے وینیو کی تبدیلی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔ توقع ہے کہ پی سی بی سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔

اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شیڈولڈ ہے تاہم سیریز کا از سر نو شیڈول جلد متوقع ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version