ہوم Breaking News دوسرا ٹی20؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان ویمنز ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست

دوسرا ٹی20؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان ویمنز ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست

0


پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے درمیان کھیلے گئے ہیلی میتھیوز کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت مہمان ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے منیبہ علی کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

منیبہ نے 47 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے لیکن اس کے سوا کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ دے سکی۔

گل فیروزہ 14، کپتان ندا ڈار 13 جبکہ سدرہ امین 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں کیا جوزف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں لیکن ہیلی میتھیوز نے بہترین کھیل پیش کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

ہیلی میتھیوز نے 43 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے اور 21 رنز بنانے والی چیڈین نیشن کے ساتھ 67 رنز جوڑ کر لگاتار دوسری کامیابی کے حصول میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز نے 10 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

ہیلی میتھیوز کو میچ میں تین وکٹیں لینے اور نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version