ہوم Breaking News دھنیے کے حیران کن فوائد

دھنیے کے حیران کن فوائد

0


دھنیا ہر گھر کے کچن کی زینت ہے اور کوئی بھی کھانا دھینے کی سجاوٹ کے بغیر نامکمل سمجھا جاتا ہے۔

دھنیے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، ہرا بھرا دھنیا ناصرف کھانے کے ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ صحت پر بھی حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دھنیا دل کی بیماری، موٹاپے، ذیابیطس سمیت بال اور جلد کی صحت کا بھی خیال رکھتا ہے۔

دھنیے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، وٹامن سی، وٹامن اے اور وٹامن بی 2 بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔

سوزش سے لڑنے کی صلاحیت

ہرے بھرے دھنیے میں سوزش سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس کے ساتھ ہی یہ اینٹی مرگی اور اینٹی ڈپریسنٹ خصوصیت کا حامل بھی ہوتا ہے۔

تھائیرائیڈ کو متوازن رکھے

اگر تھائیرائیڈ کا توازن بگڑ جائے تو انسان بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے، کوئی موٹاپے کا شکار تو کوئی وزن گھٹنے جیسی بیماری سے دوچار ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ تھائیرائیڈ سے متاثر افراد کو رات کو سوتے وقت بھی پسینہ آتا ہے اور جسم میں گرمی زیادہ پیدا ہوتی ہے، ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ دھنیے کے استعمال کو اپنی زندگی کا لازم جزو بنا لیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ

دھنیا بیٹا کیروٹین اور لوٹین جیسے اینٹی آکسیڈینٹ کا خزانہ ہوتا ہے جو خون کے خلیوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دھنیے کا باقاعدگی سے استعمال آپ کی بینائی کو متاثر ہونے سے بچاتا ہے اور ساتھ ہی کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

شوگر کی سطح کو کم کرے

دھنیا ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے بہترین ہے کیونکہ ایسے مریضوں کا گلا خشک رہتا ہے اور دھنیے کے استعمال سے اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version