ہوم Breaking News ذوالفقار علی بھٹو کو فئیرٹرائل کا موقع نہیں ملا سپریم کورٹ نےصدارتی...

ذوالفقار علی بھٹو کو فئیرٹرائل کا موقع نہیں ملا سپریم کورٹ نےصدارتی ریفرنس پر رائے سنا دی

0



 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنا دی،سپریم کورٹ نے اپنی رائے سناتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں  ملا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی، چیف  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے سناتے ہوئے کہاکہ ریفرنس میں 5سوالات اٹھائے گئے ہیں،سپریم کورٹ کی اس معاملے پر رائے متفقہ ہے،ہم ججز پابند ہیں کے قانون کے مطابق فیصلہ کریں،جب تک غلطیاں تسلیم نہ کریں، خود کو درست نہیں کر سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا،بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا،سپریم کورٹ کی اس معاملے پر رائے متفقہ ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version