ہوم Breaking News راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان...

راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان جاں بحق

0


راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چوہدری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

سابق ایم پی اے کو تشویشناک حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوہدری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اُن کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی جس پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version