ہوم Breaking News رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو اہم مشورہ دے دیا

رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو اہم مشورہ دے دیا

0


سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے ویرات کوہلی کا طریقہ کار دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابراعظم کوایسا راستہ نکالنا چاہیے کہ فارم میں واپس آکرٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر کو فارم کی بحالی کے لیے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہیے، ویرات نے تب اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا اور بابر کو بھی کچھ عرصے کےلیے کرکٹ سے دوری اختیارکرنی چاہیے۔

پاکستان کی مسلسل کپتان کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کررہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اور اب رضوان کو کپتان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں، آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version