ہوم Breaking News زیبا بختیار نے خوبصورتی کا راز بتا دیا

زیبا بختیار نے خوبصورتی کا راز بتا دیا

0


ماضی کی فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ زیبا بختیار آج اپنی 62 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’انارکلی‘ سے کیا۔

زیبا بختیار کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ بھارتی فلمی صنعت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس کے باعث وہ پاک و ہند میں پسند کی جانے والی اداکارہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اس عمر میں بھی حسین اور جواں نظر آنے کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔

وائرل ویڈیو نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ہے جس میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی خوبصورتی کا راز بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو صحت دی ہے تو آپ کا فرض ہے کہ اس کی حفاظت کریں، کھانا ایک حد تک کھائیں جتنی ضرورت ہو، زیادہ کھانے سے پرہیز کریں، اس کے علاوہ انہو ں نے کہا کہ چاہے آپ موٹے ہیں یا پتلے، ایکسر سائز کرنا کبھی نہ چھوڑیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version