اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سائفر کیس میں اسلا م آباد ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں اور درخواست گزاروں کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس پر اپیلوں کا مختصر فیصلہ چیف جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔دو رکنی بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اونگزیب شامل تھے ۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی گئی تھی ۔