ہوم Breaking News سام سنگ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

سام سنگ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

0


اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز تیار کرنے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی متعدد پرانی ڈیوائسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

جنوبی کوریا میں سام سنگ کے تصدیق شدہ پلیٹ فارم پر کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کردیے جائیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نہ صرف رواں برس بلکہ 2021 میں بھی متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں اے آئی ٹول فیچرز دے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے ایس 21، ایس 22، اور ایس 23 سمیت ان سیریز کے تمام فونز اور لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس میں بھی اے آئی فیچرز فراہم کرے گی۔

فیچرز کے تحت کمپنی گزشتہ تین سال کے دوران پیش کی جانے والی ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز پیش کرے گی جو کہ اب نئی ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی مختلف ڈیوائسز کو مختلف اے آئی ٹولز فراہم کرے گی، بعض ڈیوائسز کو اپڈیٹ اور بہترین اے آئی فیچرز تک رسائی نہیں دی جائے گی اور کمپنی ممکنہ طور پر آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے اے آئی ٹولز پیش کرے گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version