ہوم Breaking News سجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار

سجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار

0


سندھ کے شہر سجاول میں جوڈیشل سب جیل کے تین قیدی کھڑکی توڑ کر فرار ہو گئے۔

اس حوالے سے سب جیلر مشتاق سعید کا کہنا ہے کہ تینوں قیدی بیرک نمبر 3 سے فرار ہوئے ہیں۔ سب جیلر کے مطابق تینوں فرار قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

سب جیلر مشتاق سعید نے مزید کہا کہ قیدیوں کے فرار کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موجود سب جیل سے نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 قیدی فرار ہوئے تھے۔ قیدیوں نے پولیس اہلکار سے اسلحہ بھی چھین لیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version