ہوم Breaking News سرفراز احمد کا محمد عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

سرفراز احمد کا محمد عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

0


سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے سود مند ثابت ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے 2 سال میں جہاں بھی لیگ کھیلی وہ ٹیم ٹاپ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور سہیل خان نئی اور پرانی گیند کروانے کے ماہر ہیں۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دی۔

انکا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے محسن نقوی نے بہترین کام کیے۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے غیرملکی کھلاڑی میچز شروع ہونے سے پہلے آجائیں تو اچھا ہے۔

انڈر19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version