وزارت مذہبی امور کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائنز کی دو پروازیں عازمین کو لےکر روانہ ہوں گی،
پہلی حج پرواز سے ایک سو اسی عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے،
نجی ایئر لائن کی دوسری حج پرواز سے ڈیڑھ سو عازمین کراچی سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے،
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کیلئے آٹھ کاؤنٹرز قائم کردئیے۔