ہوم Breaking News سرکاری ملازمین کے لئے ماہانہ پنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی

سرکاری ملازمین کے لئے ماہانہ پنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی

0


سرکاری ملازمین کے لئے ماہانہ پنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا اطلاق یکم جولائی 2024 کے بعد کی بھرتیوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا، ترمیمی مسودہ کے تحت یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی سرکاری ملازمین ماہانہ پنشن کا حق دار نہیں ہوگا۔

ترمیمی مسودہ میں کہا گیا کہ سندھ امپلائی بینیفٹ اسکیم میں سرکاری ملازم اور حکومت ماہانہ اپنا حصے کی رقم ڈالے گی اور ملازم کوریٹائرمنٹ کے وقت گولڈن چیک گریجوئٹی اورپنشن کی مدمیں دیاجائےگا۔

سندھ حکومت کےمطابق بجٹ کا ایک بڑا حصہ پنشن پر ختم ہوجاتا تھااسی لئے ریفارم ضروری ہے۔

یاد رہے وزارت خزانہ نے پنشن میں 3 ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے تحت فیملی پنشن 10 سال تک محدود کر دی گئی، پنشنر کی وفات کے بعد صرف اہل ورثا کو پنشن ٹرانسفر ہوسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ مرحوم پنشنر کی شریک حیات کی وفات کے بعد10 سال تک پنشن ملے گی اور مرحوم پنشنرکا بچہ اگر معذورہواتوتا حیات پنشن کا حقدار ہوگا۔

وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، قبل از وقت ریٹائرمنٹ پرپنشن کی کٹوتی3 فیصد کی شرح سے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ 3فیصد کٹوتی 60 سال تک باقی رہ جانیوالی سروس دورانیے پر وصول کی جائے گی جبکہ سول آرم فورسزکی قبل از وقت ریٹائرمنٹ پرکٹوتی کی مجموعی شرح 20فیصدہوگی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version