ہوم Breaking News سعودی عرب میں الیکٹرک کاریں رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر

سعودی عرب میں الیکٹرک کاریں رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر

0


سعودی عرب میں الیکٹرک کاریں رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک ہزار چارجنگ پوائنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آٹوٹوٹیو انفراسٹریکچر کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قزاز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکڑک چارچنگ پوائنٹس پر پانچ ہزار تیز رفتار چارجر فراہم کئے جائیں گے۔

محمد قزاز نے کہا کہ ریاض میں پہلے پوائنٹ کا افتتاح اس کی شروعات ہے۔ ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے مزید پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان جن خدشات کا اظہار کررہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹ مہیا نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا’ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کا نیا چارجنگ پوائنٹ دو نئے تیز رفتار چارجرز پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ہر ایک سو کلو واٹ سے زیادہ کی انرجی رکھتا ہے۔‘

محمد قزاز نے کہا کہ الشرقیہ ریجن اور مغربی ریجن میں بھی اس کا اہتمام کیا جائے گا، بڑی تعداد میں چارجنگ پوائنٹس قائم ہونے پر اس حوالے سے خدشات دور ہوجائیں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version