بالوں کی سفیدی آج کل بچوں اور بڑوں دونوں کا عام مسئلہ ہے اس کی وجہ کچھ ناقص غذائیں ہیں اور کہیں بیماری اور کہیں یہ موروثی مسئلہ ہے۔ بالوں کی یہ سفیدی آپ کو لوگوں کے سامنے آنے سے گھبرانے پر مجبور کرتی ہے۔
کیونکہ لوگ فوراً ہی سوال کرنے لگتے ہیں کہ” ارے اتنی جلدی بال سفید ہوگئے”۔۔۔ اگر آپ کسی بھی وجہ سے اس مسئلے کا شکار ہیں تو ہم آپ کے لئے اس کا بہترین حل لے کر آئے ہیں ۔ جس کے استعمال سے آپ کے بال 7دن میں شرطیہ کالے ہو جائیں گے، اور یہ جڑوں سے کالے ہونا شروع ہوں گے اور اس کا مستقل استعمال آپ کے بالوں کووقت سے پہلے سفید نہیں ہونے دے گا۔ ہم آپ کو ایک آئل بنانے کا طریقہ بتارہے ہیں یہ طریقہ نوٹ کر لیں۔
سرسوں کا تیل ایک پاؤ
دیسی مہندی 2 کھانے کے چمچ (بھر کے)
آملہ کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
قصوری میتھی 1 کھانے کا چمچ
٭اب ایک پین میں سرسوں کا تیل میڈیم آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔
٭جب تیل ذرا گرم ہوجائے تو اس میں مہندی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
٭چولہے کی آنچ ہلکی کر دیں اور تیل پکنے دیں اب اس میں آملہ کا پاؤڈر ملا دیں۔ اور اس کو بھی 2 منٹ پکنے دیں چمچ چلاتے رہیں تاکہ نیچے پیندے سے یہ چیزیں لگ نہ جائیں۔
٭اب اس میں قصوری میتھی اچھی طرح مسل کر یا پیس کر ڈال دیں ۔
٭8 سے 10 منٹ تیل پکنے دیں پھر چولہے سے اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب کسی جار میں یا بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔
٭ روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں یا گلوز پہن کر اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگائیں ، اگر ہفتے میں ایک سے دو دفعہ بھی آپ اس کو لگائیں تو آپ کے بال جڑ سے کالے ہونا شروع ہوجائیں گے اور آپ کی جان ہئیر ڈائی سے چھوٹ جائے گی۔