ہوم Breaking News سندر پچائی کا گوگل سرچ انجن سے متعلق بڑا دعویٰ

سندر پچائی کا گوگل سرچ انجن سے متعلق بڑا دعویٰ

0


گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کا سرچ انجن (گوگل) 2025 میں نمایاں حد تک بدل جائے گا۔

ایک کانفرنس کے موقع پر سندر پچائی نے کہا کہ ‘میرے خیال میں ہم گوگل سرچ میں بہت زیادہ پیچیدہ سوالات کے جواب بھی دے سکیں گے’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میرے خیال میں آپ حیران رہ جائیں گے، یہاں تک کہ 2025 کے شروع میں بھی سرچ میں کافی کچھ نیا کرنا ممکن ہوگا’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جب میں مستقبل کی جانب دیکھتا ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہم بہت بڑی تبدیلی کے ابتدائی مراحل سے گزر رہے ہیں، میرے خیال میں آگے کافی تنوع دیکھنے میں آئے گا، ہم اس شعبے میں سب سے آگے رہنے کے لیے پرعزم ہیں اور میرے خیال میں ابھی بھی ہم سب سے آگے ہیں’۔

خیال رہے کہ گوگل نے 2024 میں اپنے سرچ انجن آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے متعلق کافی کچھ شامل کیا ہے۔

مثال کے طور پر اے آئی سرچ سمریز کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گوگل لینس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ آپ ویڈیوز کے مواد کو ویب ورژن پر سرچ کرسکیں۔

کمپنی کی جانب سے جیمنائی ماڈل میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے تاکہ وہ مائیکرو سافٹ اور اوپن اے آئی کا مقابلہ کرسکے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2023 کو ایک بلاگ پوسٹ میں سندر پچائی نے اے آئی ٹیکنالوجی کو حالیہ عرصے کی اہم ترین پیشرفت قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ہماری زندگی میں ہونے والی سب سے بڑی ٹیکنالوجی پیشرفت ثابت ہوگی اور یہ انٹرنیٹ سے بھی بڑی ہو سکتی ہے۔

سندر پچائی نے بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دے گی جبکہ اس سے انسانی اختراع کا عمل تیز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کو ہر فرد کے لیے مددگار بنانا اور ذمہ داری سے اس کا پھیلاؤ اگلے 10 برس کے لیے ہمارا اہم ترین کام ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version